بلوچستانتازہ ترین

دلکش فن پارے دیکھ کر ایمان روح کو تازگی ملتی ہے

قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کیلگرافرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان اور محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے سید الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم سہ روزہ خطاطی نمائش ادارہ ثقافت بلوچستان جناح روڈ میں شرکت کی اور ملک بھر سے آئے ہوئے خطاطوں کے فن پارے دیکھ کر داد دی اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے مرکزی صدر عبد الغنی شہزاد، کیلیگرافرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے صدر حافظ القلم محمد صادق، جنرل سیکرٹری محمد رفیق، سیکرٹری اطلاعات غلام جیلانی گجر مفتی نیک محمد فاروقی، مفتی عبد الرازق، محمد نبی حسان، سعداللہ ،عزیزاللہ ، محمود الحسن شاہ ، محمد ابراہیم حنفی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کامران بلوچ سمیت سنئیر اساتذہ نے کہا فن خطاطی اسلامی وثقافتی ورثہ ہے، اس کی ترویج و فروغ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، فن کے فروغ میں رکاوٹ بننے والے عناصر اسلامی ثقافت کے دشمن ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس عظیم فن کو زندہ وجاوید رکھنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا اجرا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیدہ زیب اور دلکش فن پارے دیکھ کر ایمان اور روح کو تازگی ملتی ہے، بدقسمتی سے یہ فن اب پاکستان میں عدم توجہی کا شکار ہوتا جارہا ہے، اس حوالے بلوچستان میں کیلگرافرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے صدر حافظ القلم محمد صادق جنرل سیکریٹری محمد رفیق کی شبانہ روز محنت اور لگن قابل تحسین ہے، فن خطاطی کو سرکاری سطح پر پزیرائی ملنی چاہئیے کیوں کہ اس وقت دنیا بھر کے اسلامی ممالک خصوصا سعودی عرب ،عراق ، ترکی، ایران میں سرکاری سرپرستی میں یہ فن زندہ وجاوید ہے جبکہ ہمارے ہاں اپنی مدد آپ کے تحت چند افراد اپنی ناتواں کوششوں سے اسے زندہ رکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا ہے،اس عظیم اسلامی فن کو بہر صورت اہمیت دینی چاہیئے اب اسلامی خطاطی ہمارے حقیقی ثقافتی ورثہ کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور ایک جمالیاتی فن کے حوالہ سے درجہ انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ سہ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے اور حصہ لینے والوں میں خصوصی اسناد ،شیلڈز وانعامات تقسیم کئیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button