
جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں حاجی نواز کاکڑ اور سابق وزیر داخلہ نوابزادہ میر ظفر زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور بھائی چارگی میں جمعیت علماء اسلام نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ نے سابق وزیر داخلہ نوابزادہ میر ظفر زہری کی رہائش گاہ پر آمد کے مواقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ترقی دینا موجودہ حکومت کی بس کی بات نہیں ہے اور نہ ہی موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے کیونکہ موجودہ حکومت اور وزراء صرف اور صرف لوٹ مار میں مصروف ہے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اب تک نہیں سوچا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح بڑھ گئی آسامیاں خالی ہیں لیکن ان کو پر کرنے کے لئے موجودہ حکومت کے پاس اہلیت نہیں ہے



