بلوچستانتازہ ترین

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں فورسز کو نشانہ بنایا یہ ہمارے لئے باعث شرم ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برائے یوتھ آفیئر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پشتون بلوچ سیاسی قائدین نے جس طرح فورسز پر تنقید کی گئی اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاک فوج اور دیگر فورسز کے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عاصمہ جہانگیر کی کانفرنس میں فورسز کو نشانہ بنایا یہ ہمارے لئے باعث شرم ہے پشتون اور بلوچ عوام نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے مگر جس طرح یہ نام نہایت قوم پرست اس بہانے اپنی سیاست کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں آئندہ چند سالوں میں ان کی سیاست ختم ہو جائے گی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہمارے فوج کے سپاہی دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں ہمارے فوج کے سپاہی دہشت گردوں کے نشانہ پر ہیں ہمیں سیاست کرتے ہوئے ضروری سوچنا چاہئے کہ نعرے لگاتے وقت شہداء کے خاندانوں کو تکلیف نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button