بلوچستانتازہ ترینپاکستان

دہشتگردی مقدمہ، علی وزیر بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت بارہ ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کردیا۔علی وزیر کو دہشتگردی کے مقدمے میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اسی مقدمے کے تحت دو سال تک جیل میں رہے۔علی وزیر کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج تھا۔جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے علی وزیر کو 16 دسمبر2020 میں اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پشاورسے گرفتارکیا گیا تھا، 19 دسمبرکو انہیں بذریعہ طیارہ کراچی لانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔20 دسمبرکو انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر سمیت تین دیگر پی ٹی ایم رہنماؤں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button