بلوچستانتازہ ترینپاکستان

فیصلے کو پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے سید ظہورآغا

سابق گورنر بلوچستان سید ظہورآغا نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے کارکن مسترد ،فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے عمران خان کواس لئے سزا دی گئی کہ عوام کی بات کررہے تھے ،جب حالیہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت کے بعد حکمران اتحاد بوکھلا گئی ہے اس لئے راتوں رات یہ فیصلہ لکھوایا گیا جس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق گورنر بلوچستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے متوقع فیصلے کے بعد متازعہ فیصلے کا پی ٹی آئی کارکن مسترد کرتے ہیں رات بارہ بجے بجی عمران خان جے خلاف عدالتیں کھل جاتی ہیں عمران خان کو خود مختاری کی جہدوجہد سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اداروں میں عمران خان کے خیر خواہ موجود ہیں کارکن مزید شدت کے ساتھ مزاحمت کرینگے قوم نے عمران خان کی ہر کال ہر ساتھ دیا ہے سیدظہورآغا نے کہاکہ سترہ جولائی کو جس طرح تحریک انصاف سرخرو ہوئی اور ضمنی الیکشن میں کامیابی حکومت کے خلاف ریفنڈم تھا،آئندہ حکمرانوں کو دس فیصد ووٹ بھی نہیں ملیں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button