بلوچستانتازہ ترین

بارکھان واقعہ انسانی مسئلہ تھامیرضیاء اللہ لانگو

ماحل بلوچ سے انکی ماں سے ملاقات بھی کروائی گئی ہے

ئٹہ(یواین اے)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ پاکستان بنانا ریاست نہیں یہاں قانون کی عملداری ہے، سردارعبدالرحمن کھیتران نے الزام عائد ہونے پر خود کوپیش کیا دھرنا شرکا کے جو مطالبات رکھے انہیں پورا کرنے پر توجہ رکھی جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی،اہل خانہ کو بازیاب کرنے کا مشن تھا جو سب اداروں نے ملکر پورا کیا سوشل میڈیا پر ہر چیز درست نہیں ہوتی جس کی غفلت ہوئی سزا ملے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ بارکھان واقعہ انسانی مسئلہ تھاوزیراعلی نے معاملے پر سب کو اکٹھا کیا، فوری ایکشن کا کہااہل خانہ کو بازیاب کرنے کا مشن تھا جو سب اداروں نے ملکر پورا کیاوزیراعلی کی ہدایت پر جے آئی ٹی اور پولیس کی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنائی گئی ہے،میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ سیاسی بیان بازی تو کی گئی مگر بازیابی میں کوئی تعاون نہیں کیا گیااہل خانہ نے بازیابی پر شکریہ ادا کیا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیاماحل بلوچ کے معاملے میں قانون کے تحت کاروائی ہورہی ہے، ماحل بلوچ سے انکی ماں سے ملاقات بھی کروائی گئی ہے، لواحقین بھی اپیل کررہے ہیں کہ میتیں حوالے کی جائیں تاکہ ان کی تدفین ہوسکے، پاکستان بنانا ریاست نہیں یہاں قانون کی عملداری ہے، ماضی میں واقعہ کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر ہر چیز درست نہیں ہوتی جس کی غفلت ہوئی سزا ملے گی انہوں نے کہاکہ سردار عبدالرحمن کھیتران نے الزام عائد ہونے پر خود کو پیش کیاہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی،اہل خانہ کو بازیاب کرنے کا مشن تھا جو سب اداروں نے ملکر پورا کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button