بلوچستانتازہ ترین

لوگوں کو مفت اور فوری انصاف کی فراہمی سے نہ صرف عوام کی داد رسی ممکن ہو رہی ہے

صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گزشتہ دنوں آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (امبڈسمین ایسوسی) کے اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائجان کے شہر باکو گئے، او آئی سی،او اے کے اجلاس میں پاکستان، آذربائجان، ترکی، مورکو، ایران اور انڈونیشیا کے محتسیبین نے شرکت کی جبکہ سوڈان کے محتسب نے بذریعہ ویڈیو کال اجلاس سے خطاب کیا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامی ممالک میں محتسب ادارے کی ضرورت اور قیام کا مقصد وہاں مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی داد رسی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محتسب ادارے کے قیام سے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، صوبائی محتسب نے کہا کہ محتسب عدالت میں لوگوں کو مفت اور فوری انصاف کی فراہمی سے نہ صرف عوام کی داد رسی ممکن ہو رہی ہے بلکہ سماج دشمن عناصر کو آئین اور قانون کے مطابق سزا اور جزاء کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ نے اس موقع پر اپنے ایک تجویز اسلامی رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ او آئی سی، او اے کے ممبر شپ کو مزید وسعت دینے کیلئے باقی ماندہ اسلامی ممالک کو تنظیم میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کریں، انہوں نے رائے دی کہ آیندہ اجلاس میں رکن ممالک اپنی کارکردگی کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کریں، مزید برآں او آئی سی، او اے کے اجلاس کی صدارت محتسب اعلیٰ ترکی سیرف مالکوک نے کی جبکہ آذربائجان کے محتسب سبینا علویا نے خطبہء استقبالیہ میں بیرون ممالک کے محتسیبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کے قیام کا مقصد، اہمیت اور کارکردگی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا، اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے جانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، شرکاء نے اجلاس کی توسط تمام اسلامی ممالک ممالک کو او آئی سی، او اے میں نمائندگی حاصل کرنے کی اہمیت ہر بھی زؤر دیا،انہوں نے کہا کہ پوری اسلامی دنیا میں تنظیم کے قیام سے عوام کو مفت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ او آئی سی،او اے کی تواتر کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جانے سے ہمیں ایک دوسرے کی را? اور تجربات سے فائدہ حاصل ہوگا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button