
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی نے کہاکہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے نصیرآباد میں سیلاب زدگان کے مسائل میں مشکلات پیدا کرنے والے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کو تبدیل کردیا لیکن کمشنر نصیرباد ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی کے تعنیاتی کے باوجود چیف سیکریڑی کے معیار پر پورا نہ اتر سکے دو ماہ گزرنے کے باوجود نصیرباد کے سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے پڑے ہیں علاقے میں سردیاں شروع ہوچکی ہیں پورا سیلاب زدگان ضلع چار اسسٹنٹ دو تحلصیدار یو ٹی غیر تجربہ کاروں کے حوالے کردیا گیا ہے کرپشن لوٹ مار غیر منصفانہ پی ڈی ایم اے کے سامان کی تقسیم کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نصیرباد نے سرکاری باورچی ڈرائیور چوکیدار حتکہ دفتری عملہ اور راشن کے سرکاری گودام کیلیے تحصلیدار بھی مچھ سے تبادلہ کرکے لایا گیا ہے



