
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں کیا جاتا ملک ترقی کی ڈگر پر گامزن نہیں ہوسکتا لاڈلے کی آمد سے سیاست میں شرافت اور شائستگی ختم ہونے لگی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ ریاست مدینہ کا راگ الاپنے والا خود چور نکلا اے این پی شہدا کی امین جماعت ہے صد سالہ جہد شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 12ویں برسی شہید اسد خان اچکزئی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقد کیا جانیوالا جلسہ عام کی رواں گھمبیر ملکی سیاسی صورتحال اور خطے میں رونما ہونیوالے تبدیلیوں باالخصوص برادر ملک افغانستان میں وقوع پذیر تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل رہییگا شہدا کی مشترکہ برسی کے موقع پر 18نومبر بروز جمعہ صبح 10بجے قدیمی عیدگاہ چمن شہر میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار منعقد ہوا جسمیں میں ضلعی ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل نے تنظیمی رپورٹ پیش کیں جبکہ ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی نے بھی اجلاس میں شریک رہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی کی مشترکہ برسی منانے کے حوالے سے 23 اکتوبر سے29 اکتوبر تک ضلع چمن کے تمام بنیادی یونٹوں کا تفصیلی دورہ کیا جائیگا جس کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جبکہ 30۔اکتوبر کو ماڈل ہائی سکول چمن میں اے این پی ضلع چمن کے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا جائیگا جس میں صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی خصوصی شرکت کرینگے اور برسی کے متعلق کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگااسی اجلاس میں برسی کے موقع پر جلسہ عام کی کامیابی کیلئے صوبائی رہنماں کے دورے کا بھی شیڈول جاری کیا جائیگااجلاس میں ذمہ داران پر زور دیا گیا کہ حالیہ ملکی گھمبیر سیاسی صورتحال ہو یا پھر خطے باالخصوص ہمسایہ ملک افغانستان کی رواں حالات ہو شہدا کی برسی انتہائی اہمیت کا حامل رہیگا لہذا اپنی فعال اور منظم تنظیمی ربط کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور تیاریاں جاری رکھا جائے



