بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

عمران خان نااہلی، اسٹاک ایکسچینج مثبت رجحان 

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی فیصلے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی ردعمل چند ہی منٹوں میں زائل ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام مثبت پوائنٹس پر ہوا۔ 100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے سے 42213 پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 28 کروڑ شیئرز کا کاروبار 7.87 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6839 ارب روپے ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button