بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے 33 اضلاع میں بلارنگ و نسل میرٹ پر نوکریاں دیں، عبدالخالق ہزارہ

ہزارہ نوجوانوں کو نوازنے کا الزام بے بنیاد ہے

نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار نہ دیا تو ریاست کے خلاف بغاوت بڑھے گی، چیئرمین ایچ ڈی پی
نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار نہ دیا تو ریاست کے خلاف بغاوت بڑھے گی، چیئرمین ایچ ڈی پی

کوئٹہ (یو این اے) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے اپنے دور حکومت میں صرف ہزارہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں بلارنگ و نسل میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو میرٹ اور انصاف کے تحت ملازمتیں دی جائیں تو وہ ریاست، حکومت اور ملک کے ساتھ محبت اور وابستگی محسوس کریں گے، لیکن اگر نوکریاں پیسے لے کر دی جائیں گی تو نوجوانوں میں ریاست کے خلاف بغاوت کا رجحان پیدا ہوگا۔ایک انٹرویو کے تیسرے حصے میں اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنے دور حکومت میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی اور کسی قسم کی کرپشن نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کے تحت کھیلوں کے میدان آباد کیے گئے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے دور میں کورونا وبا کے دوران بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے اور بلوچستان کے 33 اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے گئے۔عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو رنگ، نسل اور قومیت سے بالاتر ہوکر میرٹ پر روزگار اور انصاف کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کے ساتھ منصفانہ سلوک ہی ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد اور وابستگی کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button