انٹرٹینمنٹتازہ ترینپاکستان

کومل عزیز خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان، پانچ سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا

شہرت سے دور رہ کر اپنی شناخت بنائی، اب کاروبار کی توسیع پر توجہ ہے، کومل عزیز خان

کومل عزیز خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان، پانچ سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا
کومل عزیز خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان، پانچ سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا

کراچی (یو این اے) پاکستانی سابق اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ تقریبا پانچ سال پہلے کر لیا تھا، تاہم اس کا اعلان اب کیا ہے۔کومل عزیز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ وہ غیر ضروری میڈیا توجہ سے بچنا چاہتی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی جانچنا چاہتی تھیں کہ آیا وہ شوبز انڈسٹری سے باہر اپنی الگ شناخت قائم کرنے اور ایک کامیاب کاروبار چلانے میں کامیاب ہو سکتی ہیں یا نہیں۔سابق اداکارہ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوں نے شہرت اور میڈیا کی توجہ سے دور رہ کر اپنی ذات پر توجہ دی اور زندگی کے لیے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا۔کومل عزیز خان نے کہا کہ اب ان کی توجہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور مالی طور پر خودمختار رہنے پر مرکوز ہے۔ ان کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اب تفریحی صنعت کے بجائے کاروباری سرگرمیوں کو اپنی ترجیح بنانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button