حب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت جیم کی 117 بوریاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو روک کر اس میں لوڈ 117 بوریاں مضر صحت جیم برآمد کرکے قبضے میں لے لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔