منگچر،،بلدیاتی انتخابات میں پورے ضلع میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی بھرپور حصہ لیں گے اور انشا اللہ بھر پور کامیابیاں حاصل کریں گے میردانش لانگو کا تقریب سے خطاب میردانش لانگو نے کہا ہے کہ میدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑیں گے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الخالد پینل کے پلیٹ فارم بھر پور حصہ لیں گے اور انشا اللہ ورکروں کی جدوجہد کوششوں سے نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹ لانگو میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب میں خالق آباد قلات سے الخالد پینل کے کامیاب کونسلران ، سیاسی رہنماں اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے سید محمداشرف شاہ ، حاجی خورشید احمد لانگو، میرکمال خان لانگو ، حاجی محمد یوسف لانگو، میردھنی بخش لہڑی، کامریڈظہورلانگو ، ماماخان محمدنیچاری ، ڈاکٹرمحمد یعقوب لانگو، میرعبدالرازق مینگل ، کامریڈ عبدالسلام لانگو ، میرمحمدحنیف سمالانی ،کامریڈ رحیم خان لانگو ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الخالد پینل قائد سابق صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو کی قیادت میں مختلف مخالف سیاسی پارٹیوں کی اتحاد کے مقابلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جو مخلص لیڈر کی بہترین قیادت اور ورکروں کی بے لوث جدوجہد کا نتیجہ تھا اب بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے جس میں مخصوص نشستوں اقلیتوں ، خواتین ، کسان اور لیبر پر انتخابات منعقد ہورہیہیں جس کے لیے الخالد پینل مکمل طور پر تیار ہے اور میدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کے سطح پر کمیٹی بنائی جائے گی جو حتمی امیدوار وں کی تعین کرے گی تمام کونسلران اس حوالے سے اپنے اپنے یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کے مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے تیاریاں جاری رکھیں متوقع امیدوار یکم نومبر کو متوقع امیدوار الیکشن کمیشن سے فارم حاصل کریں الخالد پینل کے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا حتمی اعلان قائد عوام سابق وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو کی قیادت میں جلد کیا جائے گا تمام کونسلران اور شرکا نے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔