کوئٹہ ،،قلات کے علاقے سورو کے مقام پر قومی شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں سورو کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم دھماکے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی