گوادر ،،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا کہ صوبائی پی ایس ڈی پی میں گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ھے کہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور یو سیز میں گلیوں کی بلیک ٹاپ کی تعمیرکیلئے بھی خطیر رقم پی ایس ڈی پی میں شامل ہے جس میں گوادر شہر کیلئے 250 ملین،پسنی شہر کیلئے 130 ملین،جیونی کیلئے 80 ملین،اورماڑہ کیلئے 50 ملین،پیشکان کیلئے 50 ملین جبکہ سربندن کیلئے 50 ملین کے بلیک ٹاپ اسٹریٹ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں اسی طرح ہندو کمیونٹی کیلئے پسنی میں 13 ملین روپے مالیت سے باؤنڈری وال کی تعمیر بھی شامل ھیضلع بھر میں ٹرانسفارمرز اور پولز کیلئے60 ملین،روپے مختلف دیہی علاقوں میں ڈیٹنشن بندات کیلئے 195 ملین روپے کا منصوبہ شامل ہے جبکہ اورماڑہ میں دو ڈیمز کی تعمیر کی اسکیم بھی شامل ہے جس میں پلکانی ڈیم کیلئے90 ملین اور تسک ڈیم کیلئے 150 ملین روپے مختص ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ھے یکم نومبر کو ادارہ ترقیات گوادر اسپتال انڈس اسپتال کے سپرد کیا جائے گا جہاں پر لوگوں کو صحت عامہ کی بنیادی اعلیٰ معیاری جدید علاج و معالجہ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ لوگوں کو صحت عامہ کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے 150بیڈ پر مشتمل پاک چائنا فرئنڈ شپ اسپتال بھی زیر تعمیر ہے جس پر تیزی پرکام جاری ھیانھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے گوادر اولڈسٹی کی بحالی کے 3.3ارب روپے کی لاگت سے شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ھے جبکہ گوادر سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایران سے ضلع گوادر کو اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اس کے علاوہ گوادر سمیت مکران ڈویژن کو قومی گرڈ اسٹیشن سے بھی منسلک کیا جارہاہے ھے انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں بے شمار منصوبوں کو شامل کرنے پر گوادر کے عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گوادر کی ترقی کیلئے لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر ان تمام منصوبوں کی منظوری دی ہے۔