نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون کا مثالی کارنامہ گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیاموٹروے پولیس ویسٹ زون کے افسران کو گشت کے دوران ایک گمشدہ بچہ جو اپنا نام محمد یوسف بتاتا تھا ملا جس کی عمر تقریباً 14 سال تھی زیارت کراس کے قریب گاؤں کھنائی بابا میں فیول پمپ کے قریب سڑک کے کنارے بیٹھا تھاپوچھ گچھ کرنے پر بچے نے بتایا کہ وہ مدرسہ تحفیظ القرآن کوئٹہ کا طالب علم ہے۔ اس کے پاس اپنے گھر والوں کا کوئی رابطہ نمبر نہیں افسران نے کوشش کی اور مذکورہ مدرسہ کے رابطوں کے ذریعے اس کے والد کا رابطہ نمبر تلاش کیا، بعد ازاں اس کے والد کو بیٹ 01 خانوزئی کیمپ آفس میں بلایا گیا اور تصدیق اور ضابطہ اخلاق کے بعد بچے کو اس کے والد خلیل احمد کے حوالے کر دیا گیا والدین نے موٹر وے پولیس کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔