گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادی زینہ ہے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں گوادر کی ترقی سر فہرست ہیں صوبائی پی ایس ڈی میں ضلع گوادر کے بے شمار ترقیاتی منصوبے شامل ہیں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجود حکومت نیتعلیم،صحت،ماہیگیری،پانی،بجلی،مواصلات سمیت دیگرشعبہ جات کیلئے اربوں کی اسکیمات بجٹ میں شامل کی گئی ہیں ضلع بھر میں نئے کلاس رومز کی تعمیر ریپئرنگ کیلئے 700 ملین مختص کی? گی? ہیں جبکہ پیشکان میں بوائز انٹرکالج کی تعمیر کیلئے 100کروڑ جبکہ ضلع بھر میں ملٹی پرپز ہالز اور لائبریریوں کیلئے 140 ملین روپے شامل ہیں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے اور ضلع بھر میں نئے بی ایچ یوز آر ایچ سی کی تعمیر اور مسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے 365 ملین روپے مختص ہیں۔ ضلع بھر میں پائپ لائنز،واٹرسپلائی اسکیم اور واٹرٹینکس کیلئے 380 ملین جبکہ کھیل کے نئے گراؤنڈز کی تعمیر اور ریپئرنگ کیلئے 75 ملین،دیہی علاقوں میں بندات کیلئے 70 ملین روپے کے منصوبو ں پر عمل درآمد ھورہا ھیشعبہ ماہیگیری کو بہتر بنانے اور ماہیگیروں کی سہولت کیلئے خطیررقم سے اورماڑہ اور جیونی میں دو فش ہاربر تعمیر کیے جارہے ہیں جنکا کام ترکی کے ایک معیاری فرم کو دیا گیا ہے جبکہ کوسٹل ہائی وے سے مختلف دیہاتوں تک بلیک ٹاپ سڑکوں کیلئے 900 ملین روپے اور M8 سے مختلف دیہاتوں تک بلیک ٹاپ سڑکوں کیلئے 700 جبکہ کوسٹل ہائی وے سے کنڈاسول سڑک کیلئے 155 ملین رقبے کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں اسی طرح ڈگارو نگور سے آدم بازار تک بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کیلئے 75 ملین روپے مختص ہیں۔