کوئٹہ ْ،بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز مورخہ 29 اکتوبر 2022 ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ نے جناب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نعیم اختر افغان اور سینئر ترین جج جناب محمد ہاشم خان کاکڑ صاحب عدالت عالیہ بلوچستان کو مورخہ 27 اکتوبر 2022 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر ہونے والے واقع کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان،سیکرٹری ہوم بلوچستان، ایڈیشنل آئی جی بلوچستان پولیس، سی سی پی او کوئٹہ، ڈی جی لیویز بلوچستان،کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی موجود تھے