ژوب ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں سور جنگل ملتنی چوکی قمرالدین کاریز میں قوم مردانزئی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ باعث تشویش ہے انتظامیہ نے واقعات کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ہے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ کے علاقے میں مردانزئی قبیلے پر حملے کے نتیجے میں مردانزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زخمی جبکہ املاک کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر ژوب ڈویژن سے رابطہ کیا جس پر کمشنر نے صورتحال کو کنٹرول کرنے اور اقدامات یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی ہر صورت میں روک تھام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جو باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں اس طرح کی ناخوشگوار واقعات پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ناخوشگوار واقعات زور نہ پکڑے انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے کے حوالے سے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں انتظامیہ نے واقعات کی تدارک کی یقین دہانی کرائی ہے