۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے سیلاب کے دوران متاثر ہونے والی24انچ گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی ،کوئٹہ شہر کو معمول کے مطابق پریشر آج سے بحال ہوجائے گا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا تھا سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے نے سیلاب سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی ہے اور 24انچ قطر کی پائپ لائن کو کوئٹہ اوردیگرعلاقوں میں گیس فراہم کرنے والی لائن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔جس کے بعد کوئٹہ کے شہریوں کو چند گھنٹوں تک گیس پریشرمیں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گیس پریشر بحال ہوجائے گا۔ ترجمان نے بتایاکہ 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعدکوئٹہ شہرمیں گیس پریشرمیں جو کمی کامسئلہ درپیش تھا وہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔