National Party and former Chief Minister of Balochistan Dr. Abdul Malik Baloch
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینٹر سعید احمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی سے کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پہنچے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں اگر بڑی سیاسی جماعتیں کو رویہ یہی رہا تو عوام سیاسی جماعتوں سے بے زار ہو جائیں گے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آپس میں رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube