کوئٹہ ۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ہم ملک کو مذہبی و لسانی تعصب سے پاک کرکے امن کا گہوراہ بنائیں گے حقیقی آزادی کے لئے مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے لوچستان سے بھی لو حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جائیں گے پاکستان انگریزوں سے آزاد ہوا لیکن اب بھی غلام موجود ہیں اور ہمارے ملک پر انگریزوں کے غلام مسلط ہیں موجودہ حکومت نے ملک اور قوم پر مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے مسلم لیگ (ن) نے 18 سال سے جماعت میں رہنے والے رحیم کاکڑ کے ہوتے ہوئے بلوچستان کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا اب کیا کریں گے پی ڈی ایم کے چوروں کو مزید مسلط نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق میئر ناظم محمد رحیم کاکڑ لیبرونگ کے صدرآغا عمرشاہ خواتین ونگ کی سکینہ مینگل سمیت اپنے دیگرساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق میئر محمد رحیم کاکڑ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیراحمد بلوچ صوبائی وزیر مبین احمد خلجی باری بڑیچ سردارزین العابدین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا قاسم سوری نے کہا کہ ہمارے دور میں بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول120 ڈالر فی بیرل تھا ہم 150روپے فی لیٹر دے رہے تھے اب بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول فی بیرل 84 ڈالر ہے جبکہ عوام 230 روپے فی لیٹر خریدنے پر مجبور ہیں اسی طرح موجودہ حکمرانوں نے جس طرح لوٹ مار کی اس کا تمام بوجھ عوام پر ڈال دیا رحیم کاکڑ اور ان کے ساتھیوں نے 18 برس تک مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاست کی لیکن وہ کچھ بھی نہ کر سکے اس لئے ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم رحیم کاکڑ اور ان کے ساتھیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ کوئٹہ سے تحریک انصاف جیت جائے گی آج کے جلسہ میں جس طرح جوش دیکھ رہا ہوں انشاء اللہ تحریک انصاف کا قافلہ جلد اسلام آباد کے لئے کوئٹہ سے روانہ ہوگا جس میں بلوچستان بھر سے تحریک انصاف کے کارکن شریک ہونگے عمران خان موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے عوام جلد آئندہ انتخاباب میں تحریک انصاف کو کامیاب کرکے ان چوروں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لیں گے موجودہ بدعنوان حکمرانوں نے نیب آرڈینس میں تبدیلی کرکے اپنے نام تو نکال لئے لیکن تحریک انصاف برسراقتدار آکر موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے عوام کا لوٹا ہوا ایک ایک روپے وصول کرے گی انہوں نے رحیم کاکڑ آغا عمر شاہ ان کے سینکڑوں ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم و مسلم لیگ کے رہنماء رحیم کاکڑ نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا انصاف کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے 18 سال تک اپنا وقت برباد کیا لیکن عمران خان کے سپاہی کے طور پر اپنے لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے مسلم لیگ 18 سال اس شخص کے پیچھے گزارے جو 3 بار وزیر اعظم رہا مسلم لیگ( ن) ورکرز کی قدر کرنیوالی جماعت نہیں مسلم لیگ (ن) ایک خاندان کی جماعت ہے وہ اپنے خاندان تک ہی محدود ہے وہ کارکنوں کے بجائے اپنے گھر کے لوگوں کو برسراقتدارلانا چاہتے ہیں عمران خان آج عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہا ہے جنہیں ہمیں سپورٹ کرنا ہوگا آزادی کی حقیقی تحریک میں عمران خان کے سنگ ہے صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے کہا کہ رحیم کاکڑ کی شمولیت سے اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت سے تحریک انصاف کوئٹہ میں مزید مضبوط ہو گی ہم انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ سے مستعفی ہونے والے لیبر ونگ کے صدر آغا عمر شاہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے ہم عمران خان کے ساتھ ملکر ملک سے لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کریں گے رحیم کاکڑ اور ساتھیوں نے 18 برس بعد بہتر فیصلہ کیا اس لئے تمام ساتھیوں نے ان کا ساتھ دیا ۔