وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اور لاپتہ افراد مسئلے پر ان سے رابطہ کیاگیا جبری گمشدگی کے شکار ہر فرد کا کیس پروفارمہ کے زریعے جمع کرنے پر بات ہوئی تنظیمی سطح پر وفاقی حکومت کو یقین دھانی کرائی گئی کہ تنظیم پہلے مرحلے میں تین سو لاپتہ افراد کے کیسز وفاقی حکومت کو فراہم کرے گی، طریقہ کار کے مطابق وی بی ایم پی ہر لاپتہ شخص کا مکمل کوائف پروفارمہ کی صورت میں حکومت کے ساتھ جمع کرائے گی وفاقی حکومت نے پروفارمہ پر فراہم کردا لاپتہ افراد کی کیسز پر مثبت پیش رفت کی یقین دھانی بھی کرائی نصراللہ بلوچ نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے گزارش کی کہ وہ اپنے لاپتہ پیاروں کے مکمل کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ساتھ فوری طور جمع کرائے تاکہ تنظیم مکمل ثبوت کے وہ کیسز وفاقی حکومت کو فراہم کرسکے