کراچی: نیشنل پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی کی قیادت میں ہیومن رائیٹس میشن پاکستان کے کراچی آفس کادورہ کیاوفدمیں سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجیدساجدی،مرکزی سیکریٹری برائے نسانی حقوق میرشاہ وس بزنجو اور سنیل کماربزنجو شامل تھےایچ آر سی پی آفس میں کوآرڈینیٹر کلیم درانی اورعبدالحی فدکےاراکین کاخیرمقدم کیا۔شاہ وس بزنجو نے ہمارے یہاں آنے کابنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم ملک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ نیشنل پارٹی کے رابطے پیدا کرناچاہتے ہیں ہماری تنظیم سمجھتی ہےکہ ملک اورخصوصی طورپربلوچستان میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں بےگناہ اورمحصوم لوگوں کو ماورائے قانون غائب کردیا جاتا ہےاورپھر ان پر بہیمانہ تشدد ہوتا ہےجوکہ آئین اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے
کہا یہ مسلہ کسی ایک سیاسی جماعت یا تنظیم کامسلہ نہیں ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مسلہملک میں کام کرنے والی ان تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا مشترکہ مسلہ ہے جو آئین اور قانون کی حکمرانی اور انسانیکے مکمل احترام پر یقین رکھتیہیں انہوں نے کہا ہماری جماعت ایک مکمل جمہوری جماعت ہے اور ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ جب تک عوام کے حق حکمرانی کوتسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک نہ تو ملک ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی عوام خوشحال وسکتےہیں۔پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر کلیم درانی نےنیشنل پارٹی کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شاہ وسبزنجو کے والد میرحاصل بزنجو اور دادامیرغوث بخش بزنجوملک کے نامور سیاست دان تھےانہوں نے اس ملک میں عوامی راج کوقائم کرنےکے لیے انتھک جدوجہد کی اورقربانیاں دی ہیں کلیم درانی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شاہ وس بزنجو اپنے بزرگوں کے قائم کردہ اصولوں کی رہنمائی میں ملک کے اندر عوام کے حق حکمرانی ،پارلیمنٹ اور آئین کی
بالادستی اور ملک وعوام کی خوشحالی اور ترقی کےلیےکامکرتے رہیں گے،نیشنل پارٹی کے وفد کے سربراہایوب قریشی نے ایچ آر سی پی کےآفس میں پارٹی کے وفد کی عزت افزائی پر کلیم درانی ،عبدالحی اور اسٹاف ممبران کاشکریہ ادکرتےہوئےکہاکے کہ ہماری جماعت نے مشکل سےمشکل وقت میں بھی انسانی حقوق کے حصول کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی ہمیشہحوصلہ افزائی کی ہے اور اس کارخیرمیں انکاہاتھ بتایاہےایچ آر سی پی کے آفس اسٹاف کی طرف سےوفدکےارکان کودوپہرکاکھاناکھلایاگیااورتنظیم کا لٹریچر بھی دیاگیا۔۔۔۔
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں نیشنل پارٹی
اس ملک میں عوامی راج کوقائم کرنےکے لیے انتھک جدوجہد کی اورقربانیاں دی ہیں
Highlights
- انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں
Leave a comment