دکی معراج ایرئیے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کے کمپریسروں اور پانی کے ٹینکیوں پر فائرنگ کی فائرنگ کی وجہ سے کمپریسروں کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مزدوروں کو لوٹ کر نقدی اور موبائل فون بھی چھین لئے۔مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر پیٹی ٹھیکدار خیر محمد ولد خدائے میر ناصر کی مدعیت میں درج کرلی۔ایف آئی آر دہشتگردی ڈکیتی،بھتہ،نقصان رسائی دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات 7ATA,4982,147,148,149452,436,442 مقدمہ نمبر 135/2022 پولیس تھانہ دکی میں درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر تین نامزد جبکہ جبکہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔نامزد ملزمان میں عبدالحء لونی،علی گل ولد دین گل قوم ناصر اور عبدالرحیم ولد اللہ نور قوم کاکڑ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔