عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے مان لیا کہ انہوں نےآرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی پیشکش کی تھی،نہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈڈ فتنے نے کرش کیا ہے، عمران خان آپ نے کرپشن نہیں کی بلکہ 4 سال ڈاکے ڈالے ہیں، ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیاعمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں ، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا