صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کے مطابق جیوانی کے علاقے دران میں پہاڑی تودے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی تودے تلے دبے ہوئے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو لاشیں درست حالت میں تھیں جبکہ ایک شخص کی لاش کی حالت مخدوش ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ جیوانی کے علاقے دران میں 23 اکتوبر کو پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد دب گئے تھے، ایک شخص کی لاش فوری طور پر نکال لی گئی تھی۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے کے واقعے میں جان بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔