کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے سردیوں کے آغاز ہی میں کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی نے عوامی مشکلات و مسائل میں اضافی کردیا ہے۔موسمی تبدیلی سے مختلف امراض کی وائرس پھیل چکی ہے اور ایسے میں گیس پریشر کی کمی نے بچوں بوڑھے سمیت سب کو نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا کردیا ہے۔عوامی مشکلات اور گیس کمپنی کی ناانصافیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گیس پریشر کی کمی سلو میڑ چارجز اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف کل 28 اکتوبر کو 30بجے علمدار روڈ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔پارٹی کارکن اور عوام اپنے حقوق کی حمایت اور گیس کمپنی کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف بھرپور شرکت کریں۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے اکثریتی علاقوں میں گیس فراہمی نہیں ہے۔کچھ علاقوں میں ہیں تو ان میں لوڈ شیڈنگ یا ایل پی جی کی بروقت دستیابی نہیں۔کوئٹہ جو دارلخلافہ اور بلوچستان کا بڑا شہر ہے۔لیکن یہاں کے عوام کو بھی لوڈ شیڈنگ و گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے۔علمدار روڈ مری آباد برما ہوٹل کلی قمبرانی کیچی بیگ بائی پاس مکمل سریاب ہزارہ ٹان شابو عالمو ہدہ کلی اسماعیل دیبہ کچلاک سبزل روڈ بروری روڈ ارباب کرم خان روڈ سمیت پورے کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی ہے۔پھر ستم ظریفی کے سلو میڑ چارجز کے زریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹا جارہا ہے ۔جو کہ ناانصافی کی انتہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عوامی مشکلات کے ازالے اور گیس کمپنی کی ناانصافیوں کے خلاف کل علمدار روڈ میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔اور اس تسلسل کو مختلف علاقوں میں برقرار رکھا جائے گا۔پارٹی کارکن اور عوام متحد ہوکر ناانصافیوں کے خلاف آواز بنے اور احتجاج کو کامیاب بنائیں