کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے جمعتہ المبارک کو حقیقی مارچ ہوگا جسے طاقت کے زور پر روکا نہیں جاسکتا کیونکہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر روڈوں پر ہوگا جس کے سامنے حکمران ٹھہر نہیںسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کی مناسبت سے نمل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا قاسم سوری نے کہا کہ ان کو علم نہیں کہ عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کو مدت ملازمت میںتوسیع دینے کی آفر کی تھی فیصل ووڈا جیسے میر جعفر بہت ملیں گئے فیصل واوڈا کے ذریعے ایک ناکام سازش کی گئی عمران خان کو آج تک پی ٹی وی پر نہیں دیکھایا گیا لیکن فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس دکھائی گئی انہوں نے کہا کہ بھونڈے انداز میں پی ٹی آئی کے حقیقی مارچ کے خلاف سازش کی گئی اور فیصل واوڈا کو استعمال کیا گیا انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ان کو کس نے استعمال صرف اتنا کہا کہ فیصل واوڈا کو استعمال کرنے والوں نے استعمال کر لیاماضی میں بھی لوگ بکے اور ضمیر بیچا گیا ایک ضمیر فروش کی طرح آیا اور اس کا کوئی نام لینے والا نہیں قاسم سوری نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید لاہور میں ہیں اور آزادی مارچ کا حصہ بنیں گئے سازشی مراسلہ سات مارچ کو آیا اور ہمارے سفیر کو دھمکایا گیا جس کے بعد 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش ہوگئی نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں افواج پاکستان کے سربراہان کی موجودگی میں ڈی مارش کیا گیا امریکہ کو انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف کو ایکسٹینشن کی آفر کی حقیقی آزادی مارچ میں ملک بھر سے عوام جماعت کے لانگ مارچ میںشریک ہونگے اور کامیابی سے ہمکنار کریںگے