پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی قلت و ڈاکٹروں کی عدم ڈیوٹی سے دور دراز کے مریض رول گئے تحصیل پروم تحصیل گوارگو تحصیل گچک سب تحصیل کلگ و تحصیل پنجگور کے مریض مرض لے کر دوا کیلئے پنجگور ٹیچنگ ہسپتال آتے ہیں اور آکر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے درد کو لے کر مایوس پھر واپس لوٹ جاتے ہیں سیاسی سماجی حلقوں کا کہناہے کہ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں گزشتہ دو سال کے کم و بیش کسی بھی ابتدائی طبی امداد کی سہولت موجود نہیں ہے گن شارٹ یاکسی ایکسیڈنٹ واقع کے مریض کو ٹانکے لگانے کی بھی سہولت میسر نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایوینگ و نائٹ میں ہسپتال اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا گزشتہ سال او پی ڈی کی پرچی کو فری قرار دیا گیا لیکن آج بھی وہ دس روپے پر چل رہی ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے چیف سیکرٹری بلوچستان سیکٹریری صحت صوبائی وزیر صحت پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی قلت و ڈاکٹروں کی عدم ڈیوٹی کا نوٹس لیں