کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ملک عابد کاکڑ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، ناہب صدر سریاب جہانزیب مری ،ناہب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا، ناہب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ، فنانس سیکرٹری عبد اللہ شیرانی اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی نے آج مورخہ 27/10/2022 نے سریاب عدالت کا دورہ کیا اور معززین ممبران بار کیساتھ تعارفی اجلاس کیا معززین ممبران بار کی جانب سے مختلف مسائل پیش مسائل پیش کئے گئے جبکہ بعض مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے گئے،جبکہ سریاب روڈ کے مسائل پر کابینہ نے کہا کہ سریاب روڈ پر ڈرامائی تعمیر وترقی کے نام پر عوام کو شدید ازیت میں مبتلا کردیا گیا ہے 15 مہینوں سے سریاب روڈ توسیع کے نام پر سڑک کو اکھاڑ پکاڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دھول مٹی اٹھنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سریاب روڈ پر جاری توسیع کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سریاب روڈ توسیعی کام کو جلد از مکمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا