کوئٹہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر)غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر ڈرائیونگ کرنے والے خواتین کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور چیکنگ کے لئے 3 لیڈیز کانسٹیبل کی پہلے مرحلے میں تعیناتی کی گئی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھا جاسکے اس کے لئے شہر میں گاڑی چلانے والی خواتین کو قبائلی معاشرہ ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی پر تعینات میل ٹریفک پولیس آفیسران اور اہلکار چیکنگ نہیں کرتے تھے اس لئے ہم نے گاڑی چلانے والی خواتین ڈرائیور کے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ کو بھی چیک کرسکتی ہیں یہ ایک ایسا اقدام ہے اس لئے خواتین ڈرائیور سے گزارش ہے کہ وہ ڈیوٹی پر تعینات خواتین پولیس اہلکاروں سے چیکنگ کے دوران تعاون کریں ایس پی سٹی سرکل ٹریفک پولیس کوئٹہ ملک جاوید احمد کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے 3 لیڈی پولیس کانسٹیبل کو ٹریفک پولیس میں تعینات کیا ہے جن میں سے ایک لیڈی کانسٹیبل ٹریفک پولیس اہلکار مسما (ح) حالی چوک پر اور ایک لیڈی کانسٹیبل ٹریفک پولیس اہلکار کو جی پی او چوک اور ایک لیڈی کانسٹیبل ٹریفک پولیس اہلکار کو باچا خان چوک پر تعینات کیا گیا ہے جن کی تعیناتی کا مقصد ہے کہ شہر میں گاڑی چلانے والی خواتین کی گاڑی کو چیک کرکے ان کے ڈرائیونگ لائسنس غیر نمونہ نمبر پلیٹ کالے شیشوں کی چیکنگ کی جاسکے