پاک فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ارشد شریف کے واقعے میں تیسری پارٹی ملوث ہو سکتی ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا ارشد شریف بلاشبہ ایک نڈر صحافی تھے، ارشد شریف کے ملک سے باہر جانے کی وجوہات اور قتل کے حقائق سامنے آنے چاہئیں ارشد شریف کے معاملے پر کینیا میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کرنی چاہئیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے ارشد شریف کی ہلاکت میں کسی دوسرے ملک کے شامل ہونے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر تیسری پارٹی ملوث ہو سکتی ہے