کراچی۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی بیرونی سرمایہ کار معیز ایڈرین سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے امن وامان سمیت بلوچستان میں وسع سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھی ملاقات میں مشیر داخلہ نے وفد کے شرکاء کو بلوچستان میں مختلف شعبوں خصوصا صحت، معدنیات، ماربل، سیاحت ، ہاؤسنگ، زراعت، خوراک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر بات چیت کی ۔ مشیر داخلہ نے بیرونی سرمایہ کار کو حکومتی ترجیحات بتاتےہو ے کہا کہ حکومت بلوچستان بیرونی سرمایہ کاروں کو کو امن و امان کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے گی