الیکشن کمیشن نے لسبیلا اور حب میں لوکل گورنمنٹ کے معطل شدہ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا 11دسمبر 2022الیکشن کا دن مقرر لسبیلہ ، حب اور حرمزئی میونسپل کمیٹی پشین میں بلدیاتی انتخاب گیارہ دسمبر کو ہوگا معطل شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلا طارق بگٹی کے مطابق حب اور لسبیلہ میں الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ یکم سے 4 نومبر تک ہوگی کاغذات کے خلاف اپیلیں 7سے 9 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی ۔ اپیلیٹ اتھارٹی 12 نومبر تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر اپیلوں پر فیصلے دیں گی امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 16نومبر کو کو الاٹ ہوجائیں گے الیکشن کمیشن کی طرف سے میونسپل کمیٹی حرمزئی کے انتخاب کیلئے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار 2 سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے ۔ کاغذت کی جانچ 7 سے 9 نومبر تک ہوگی ۔ ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں پر اپیلیں 10 سے 12 نومبر تک کی جاسکیں گی ۔ اپیلیٹ اتھارٹی 15 نومبر تک فیصلے دے دی گی ۔ 18نومبر کو حتمی فہرست اور نشانات جاری ہونگے