سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے بیان کو بچکانہ قرار دے دیا
شاہد آفریدی نے کہا کہ یہاں بی سی سی آئی نے بچکانہ حرکت کی ہے ،تھوڑا وقت لے لیتے کوئی بات نہیں، اگر آپ نے فیصلہ یہی لینا تھا تو پاکستان اور بھارت کے ورلڈکپ سے قبل ایسا بیان میرے خیال سے جلد بازی ہے اگر بھارت پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتی اگرچہ ایسا نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر ایساہوتا ہے تو پاکستان کے پاس آپشن ایشین کرکٹ کونسل سے باہر جانے کا آپشن ہے، اگر ہماری باتیں نہیں سنی جارہیں تو ہمیں الگ کرلینا چاہیے