کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکریٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینئر وکیل محمد طارق بٹ ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی کی روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پر گہرے غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیں ہم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔