کوئٹہ(یو این اے )لاہور کے تھانا مزنگ کی پولیس پارٹی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان کو تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی۔
وزارت داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حسان پر تھانا ریس کورس لاہور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔اس سے پہلے حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرک جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا،
حسان کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان کے کہنے پر احتجاج کیا تھا
بلوچستان حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھ دیا
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا
Leave a comment