انٹی کرپشن عملے نے رشوت لینے والے بروری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے ڈرائیورسمیت ایجنٹ کو اسپنی روڈ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو لاکھ کی نقدی قبضے میں لے لی انٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو مسلم باغ کے رہائشی محمد طاہر گزشتہ روز درخواست دی تھی کہ میرا بھائی علاج کیلئے بی ایم سی ہسپتال آیا تھا کو بروری تھانے کے اہلکاروں نے اٹھا لیا ہے اور رہائی کیلئے دو لاکھ روپے طلب کئے جا رہے ہیں جس پر ڈائریکٹر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن وحید بگٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز جو ڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بروری کے تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد علی ایس ایچ او بروری کے ڈرائیور محمد ناصر اور ان کے ایک سہولت کار امیر جان کو دو لاکھ کی نقدی وصول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا