بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈاکووں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے نائب رسالدار ظہیر احمد شہید ہوگئے جبکہ ایک ملزم مارا گیا۔ اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ لیویز رسالدار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے پیرکانو میں لیویز کی جانب سے چھاپے کے دوران نامعلوم ڈاکوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر بلوچستان لیویز فورس نے جوابی فائرنگ کی اس دوران نائب رسالدار ظہیر احمد محمد شہی شہید ہوگئے اور جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ شہید ہونے والے نائب رسالدار کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کردی گئی