کوئٹہ : سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان نے سکوئیر فٹ مارکیٹنگ اینڈ ٹائیکون ڈیولپرز کا مشترکہ الفا کریک پروجیکٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ھے کہ اسکا اپنا گھر ہو الفا کریک ویو پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق، مناسب ترین اور بہترین پروجیکٹ ھے بلوچستان کی تاجر برادری کو اس طرز کے پروجیکٹ بلوچستان میں بھی شروع کرنے چاہئیں تاکہ ہاں کے لوگ بھی جدید دور کے تقاضوں سے مستفید ہوسکے اس موقع پر تقریب سے وزیر خوراک انجنئیر زمرک اچکزئی، منسٹر معدنیات مبین خلجی، عادل بازئی، ایم این اے منورہ منیر ،سالار کاکڑ، محمد آصف ترین، نور خان خلجی، گل خان اچکزئی، عبدالرحیم اور دیگر مکتبہ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پروجیکٹ کو بلوچستان کے عوام کے لئے بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری، وکلاء، بیوروکریسی، پارلیمنٹرین، ڈاکٹرز اور دیگر معززین کا اتنے بڑی تعداد میں شرکت اس پروجیکٹ کے کامیابی اور مستند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اپنے کسٹمر اور عوام کے امیدوں کا محور ہوگا