عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں ہے قلعہ عبداللہ کو ترقیافتہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے قلعہ عبداللہ سے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے قبائلی تنازعات کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جب تک قبائلی تنازعات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک علاقہ میں امن خوشحالی نہیں آئے گیانہوں نے کہا کہ اس وقت حالات بدل رہے ہیں ہمیں اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئے جس طرح باچا خان نے تحریک شروع کرنے کے لئے پشتون قوم کو منظم کیا تھا اور پشتونوں کو شعور دینے کے لئے تمام تر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے مجھ سمیت تمام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے