سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں، مجھے انفارمیشن ملی کہ ارشد شریف کومارنے لگےہیں کہ وہ سچ نہ بولے تو میں نے ارشد شریف کوکہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا، کوئی کچھ بھی کہے، مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔ ہمیں وکلا برادری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، انسانی معاشرے میں قانون کےسامنے سب برابر ہوتے ہیں، برطانیہ گیا تو وہاں قانون کی بالا دستی دیکھی لیکن پاکستان میں کبھی بھی قانون کی بالا دستی نہیں دیکھی۔