کوئٹہ، الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا 32 اضلاع کے تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی ، مخصوص نشستوں پر خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم کی نشست پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا کاغذات نامزدگی 7 سے 9 نومبر 2022 تک وصول کئے جائیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہو گی، الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15 سے 17 نومبر تک داخل کی جا سکیں، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری کی جائے گی۔مخصوص نشستوں پر انتخابات میں ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین شامل نہیں،