دنیا بھر سمیت پاکستان میں واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوگئی ہیں صارفین کو ایپ کے استعمال میں مسئلے در پیش ہیں جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا جارہا ہے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنے ہے تاہم میٹا کے مطابق سروسز بحال کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔