زیارت ،،، زیارت سنجاوی شیرین چوتیر کاڑہ میں یخ بستہ ہوائیں خون کو جما دینے والی سردی شروع پانی جم گیا۔گزشتہ دودن سے اچانک زیارت سنجاوی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا دن بھر یخ بستہ ہواؤں کے بعد خون کو جما دینے والی سردی شروع پانی جم گیا زیارت کیاکثر علاقوں کے ساتھ سنجاوی کے شیرین۔وچ سلام پوئی چوتیر کاڑہ میں سردی کی شدت میں اچانک بے پناہ اضافہ ہوگیا پانی جمنا شروع ہوگیا سرے شام سردی کی وجہ سے بازار سنسان شہری گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ نلکوں کا ٹپکتا ہوا پانی بھی سرے شام جم گیا بعض علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں دیہاتیوں نے لاندی کرنا شروع کردیے دوسری جانب سوکھی لکڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے