چمن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ضلع بھر میں مہم کے دوران گھروں میں موجود بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گیاس حوالے سے آج ٹیچینگ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر چمن کے ڈاکٹر شہزادہ نصیراحمد بابر اور ڈپٹی کمشنر حمیدزہری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالرشیدخان اچکزئی نے عوام سے اپنے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں، پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے محکمہ صحت کا ساتھ دیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شہزادہ نصیراحمد بابر اور ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالرشیدخان اچکزئی اور پولیو ٹیم کے افسران یونیسیف ڈسٹرکٹ افسر سمیع اللہ صاحب نے آج ٹیچیننگ ہسپتال چمن کولڈ روم میں مہم کا باقاعدہ افتتاح بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا گیا