اہلسنت و الجماعت کے صوبائی امیر مولانا رمضان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے راونڈ اجتماع کیلئے سبی سے خصوصی ٹرین یکم سے تین نومبر تک چلائیں تاکہ زیادہ سے زبادہ لوگ اجتماع میں شرکت کرسکیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک وقف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا رمضان مینگل نے مزید کہا کہ رائے ونڈ اجتماع تین نومبر کو منعقد ہورہا ہے کوچ مالکان مسافروں سے من مانی کرائے وصول کررہے ہیں اس سے قبل ہر سال سپیشل ٹرین کے ذریعے بہت سے لوگ اجتماع میں شرکت کیلئے جاتے تھے لیکن اس سال مچھ کے مقام پر پل برساتی ریلے میں بہہ جانے کے سبب ٹرین سروس سبی تک بحال ہے اس لئے وفاقی وزیر ریلوے رائے ونڈ اجتماع کیلئے سبی سے رائے ونڈ خصوصی ٹرین چلانے کے احکامات جاری کریں تاکہ بہت سے لوگ اجتماع میں شریک ہوسکے یہ حج کے بعد مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع ہے