کوئٹہ(یواین اے)بارکھان واقعہ کے متاثرہ خان محمد مری اور اس کی اہلیہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سب کے شکرگزار ہے میرے بچے بازیاب ہوچکے ہیںدھرنے کے شرکا سے اپیل کرتاہوں کہ وہ دھرنا ختم کریںبچوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے والوں کو شکرگزار ہوں آج ہم چار سال بعد آزاد ہوگئے ہیں۔خان محمد کی اہلیہ گراں ناز نے کہاکہ میرے بچوں کی لاش میرے حوالے کیا جائے میں چاہتی ہوں کہ اپنے مرجانے والے بچوں کو دیکھ سکوں ۔بازیاب ہونیوالے خاندان کی میڈیا کیلئے بیان ریکارڈ کی گئی جس میں گراں ناز بی بی کاکہناہے کہ مجھے یقین نہیں کہ میرے بچے مر گئے ہیںمجھے میرے بچوں کی دیدار کرایا جائے تاکہ یقین کرسکو کہ میرے بچے اس دنیا میں نہیں رہے،گرا ں ناز بیان ریکارڈ کراتے ہوئے رو پڑی ،مری اتحاد کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے بچوں کی بازیابی میں کردار ادا کیاقانونی کارروائی ہورہی ہے امید ہے جلد میرے بچوں کی لاشیں حوالے ہونگے، میرے بچے بازیاب ہوچکے ہیں اب مزید احتجاج نہیں کیا جائے۔